گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہو گئی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا وائرس کے 8نئے کیسز سامنے آ گئے تعداد 20ہو گئی‘ گھروں میں رہنے کی اپیل‘تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گجرات میں کورونا وائرس کے 8نئے مزید کیسز سامنے آنے کی بعد متاثرین کی تعداد 20ہو گئی ہے .بتایا گیا ہے کہ 80مشتبہ مریضوں میں سے 62افراد کے خون کے نمونوں کی رپورٹس منفی آ چکی ہیں۔سماجی و سیاسی شخصیات نے عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں قیام کریں تا کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں