چوہدری ندیم اختر ملہی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایئر پورٹ پر ویلکم کیا

گجرات(سٹاف رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی گجرات آمد پرممتاز شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد‘ ڈی پی او سیّد توصیف حیدر بھی موجود تھے۔چوہدری ندیم اختر ملہی کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی تقریبات میں نمایاں رہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے شائقین کبڈی سے خطاب کے موقع پر چوہدری ندیم اختر ملہی کو پاس بلا کر اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں