‘اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی’

اسلام آباد(جے ایم ڈی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی ہوگا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں