سیالکوٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، وکیل جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار

سیالکوٹ(جے ایم ڈی) تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے وکیل سجاد احمد ڈھدا ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

ممبر بار سیالکوٹ اپنے گھر سے کچہری آفس کی طرف آرہے تھے، چیمبر آف کامرس کے قریب پہنچے تو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر سینئر وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی وکلا کی بڑی تعداد اور ڈی پی او سیالکوٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نے دو دن مکمل ہرٹال کی کال دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں