جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی: سراج الحق

لاہور(جے ایم ڈی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ہم آئندہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانےکی اہلیت رکھتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو جائےگا۔جماعت اسلامی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں