کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق

مظفر گڑھ(جے ایم ڈی) کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر کپاس چننے جا ہی تھیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں