پنجاب کی 57 فیصد آبادی کے پینے کے صاف پانی سے محروم ہونے کا انکشاف

لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب کی 57 فیصد آبادی تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب حکومت نے یونیسف کو پیش کی جانے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی جس میں صوبائی حکومت نے متعدد اہداف نامکمل ہونے کا اعتراف کر لیا۔ 6 کروڑ 27 لاکھ افراد کو صاف پانی کا فقدان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں