ضلع کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھرپور نگرانی

گجرات۔(صابر علی صابر)سبزیوں، پھلوں کی شفاف نیلامی کیلئے ضلع بھر کی پانچوں سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بھرپور نگرانی کا عمل جاری ہے جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 52گرانفروشوں پر 1لاکھ52ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کے دوران نمائندہ افسران موجود رہے اور اپنی نگرانی میں شفاف نیلامی کے بعد ریٹس کا تعین کیا گیا۔ دوسری طرف پرائس مجسٹریٹس نے ایک ہی دن کے دوران 161مقامات پر پرائس چیکنگ کی اس دوران اوور چارجنگ کے مرتکب پائے جانیوالی دوکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں