8 ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے فرائض انجام دینے والی پولیس افسر

فیروز والا(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کی اے ایس پی عائشہ بٹ نے فرض اور ذمہ داری کو اکٹھے ادا کر کے ایک اعلی افسر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اے ایس پی عائشہ بٹ ایس ڈی پی او فیروز والا سرکل شیخوپورہ میں تعینات ہیں۔ڈیوٹی کے دوران اپنی کمسن بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے لوگوں نے بے حد سراہا ہے۔اے ایس پی عائشہ بٹ کے شوہر اے ایس پی عبدالوہاب خان اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ بٹ نے اپنی 8 ماہ کی پھول جیسی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور وہ تھانے میں بیٹھی ڈیوٹی کر رہی ہیں۔یہ تصویر گزشتہ روز تھانہ فیروز والا میں ہونے والی کھلی کچہری کی ہے جہاں سائلوں کو سن کر ان کی داد رسی کی گئی۔تصویر کے ساتھ انہوں نے ٹیگ کیا ہے کہ یہ کام مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں