سعودی عرب میں طالبہ کے بیگ سے سانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل

مدینہ: سعودی عرب میں ایک طالبہ اپنی ہم جماعتوں کو ڈرانے کے لیے اپنے بیگ میں ایک بے ضرر سانپ لیکر آگئی تاہم سانپ بیگ سے نکل کر لیبارٹری میں رینگنے لگا جس سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہر مدینہ کی طیبہ یونیورسٹی کے گلرز سیکشن میں ایک سانپ لیبارٹری میں دیکھا گیا جس سے طالبات خوف میں مبتلا ہوگئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو طلب کیا، ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کردیا۔ یہ سانپ بے ضرر اور کم عمر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں