فلپائن:مسافر وین اور بس میں تصادم، 8 افراد ہلاک،4زخمی

منیلا(جے ایم ڈی) فلپائنی صوبہ کامارینزسر میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ علاقہ پاملونا میں اس وقت پیش آیا جب منیلا جانے والی بس بے قابو ہو کرمخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین کے ڈرائیور سمیت 8 افراد موقع پر ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کی3 پہیوں والی سائیکل کو بچانے کے دوران بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں