قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں کئی بل منظور

اسلام آباد(جے ایم ڈی) قومی اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود میڈیکل بل 2019 اور رہن ضمانتیں آرڈیننس 2019 منظور کرلئے۔

ڈپٹی چیئرمین قاسم سوری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس اور بل پیش کئے گئے۔ آرڈیننسز پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ کارروائی کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی لیکن ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔

اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران بحث کے بغیر ہی کئی آرڈیننس اور بل منظور کرلیے گئے۔ منظور کئے گئے بل میں میڈیکل بل 2019 اور رہن ضمانتیں آرڈیننس 2019 شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں