آزادی مارچ :عابد رضا کی سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرسے اہم میٹنگ

گجرات(خصوصی رپورٹ)آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈر کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر اہم میٹنگ ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خصوصی شرکت کی ، میٹنگ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیاآزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے تجاویز زیر بحث آئیں میٹنگ کے شرکاءنے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن کے حکم کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع گجرات کی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائیگی ، ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ہونے والی میٹنگ میں صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈوئژن چوہدری عابد رضا ایم این اے ، ڈاکٹر طار ق فضل چوہدری ، نوابزادہ طاہر الملک، میجر معین نواز، میاں طارق محمود اور چوہدری اعظم کنجاہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں