بچوں کا چچا جلاد بن گیا، 3 معصوم بچوں کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ(جے ایم ڈی) بچوں کا چچا جلاد بن گیا، 3 معصوم بچوں کو الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بچے روتے رہے، معافیاں مانگتے رہے، دردناک فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے سفاک شخص کو گرفتار کرلیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کمسن بچوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ماں سے ملنے کیلئے جانے والے کمسن بھتیجوں کو چچا الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی ہے اور بچے اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے، سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے۔ زاروقطار روتے، بلکتے بچوں کو دیکھ کر بھی ملزم کو رحم نہ آیا۔

دردناک واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او جہانزیب نذیر نے نوٹس لیا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں