حکومت پنجاب کا مولانا کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے بڑی تیاری کا اعلان

لاہور(جے ایم ڈی)حکومت پنجاب نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کے لئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیا۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اتنی ہی بڑی ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھا جائے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں