سعودی ایران کشیدگی؛ وزیر اعظم ثالثی کیلیے ایران کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(جے ایم ڈی) وزیراعظم عمران خان سعودی ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے بطور ثالث اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں جس کے لیے وہ اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ایرانی صدرحسن روحانی سےملاقات ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں ان کی سعودی قیادت سے ایرانی صدر سے ملاقات پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے مابین کشید گی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں