احمد شہزاد اور عمر اکمل کو چانس دے کر مصباح نے غلطی نہیں کی: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی حمایت میں بول پڑے۔

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کیا ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے لیکن ایک بار پھر دونوں بلے باز کارکردگی نہ دکھاسکے۔

عمر اکمل دونوں میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور احمد شہزاد بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے، ان کی بری کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے تو وہیں مصباح الحق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

تاہم اب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم دونوں کھلاڑیوں کو موقع دینے پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی حمایت میں بول اٹھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں