جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی غائب

لاہور: جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی لاہور پہنچنے پر غائب ہوگئی۔

سعودی ائرلائن سے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے دوران قیمتی نسل کی نایاب پالتو بلی غائب ہوگئی، مسافر عظیم کے لاہور پہنچنے پر خالی پنجرہ ملنے پر ائر پورٹ پر فیملی نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عظیم نامی مسافر نے جدہ سے لاہور آنے کے لیے سعودی ایئر کی پرواز 734 سے دو بلی جدہ سے دوعلیحدہ علیحدہ پنجروں میں بک کروائیں اور لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج سے اپنا سامان لینے لگا تو دو میں سے ایک بلی پنجرے سے غائب نکلی، خالی پنجرہ دیکھ کر مسافر اپنی بلی کی تلاش میں بار بار عملے کو کونستا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں