چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کا زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اوسلو (جذبہ رپورٹ )چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے پاکستان میں زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فوری طور پر متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔قمراقبال نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں