مصر کے عوام نے سڑکوں پر پُرتشدد مظاہرے

طاقت کا نشہ ایسا ہے کہ ہر کوئی یہ نشہ کرنا چاہتاہے،کوئی چھوٹا موٹا افسر بن کر رعب جھاڑنا چاہتا ہے کوئی گھر کا سربراہ بن کر فیملی ممبرز کو ڈانٹنا چاہتا ہے اور کوئی پورے ملک پر اقتدار کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ہر کوئی اپنی اپنی خواہش کو ’جامہ‘پہنانے کے لیے اپنے تئیں کوششوں میں مصروف ہوتا ہے۔
مصر کے موجودہ صدر جنرل السیسی نے بھی آج سے لگ بھگ 6سال پہلے اُس وقت کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار ہتھیا لیا تھااور آج اس کے اقتدار کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریت کے حامی ہزاروں مظاہرین ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں جو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں