کینیڈا کے سب سے بڑے راس آئرین مال میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک

کینیڈا کے سب سے بڑے مال کراس آئرین مال میں حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔درجنوں پولیس اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور مال کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو ہفتے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 کو زخمی کردیا تھا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے سفید فام حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 30 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال معلوم کی اور پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے حالات سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ایف بی آئی اور دیگر امن و امان برقرار رکھنے کے ذمہ دار ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پہ متعین پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا۔ حملہ آور اس کے بعد پوسٹل سروس کی وین زبردستی چھین کر فرار ہوا۔حملہ آور نے چھینی گئی پوسٹل سروس کی وین ڈرائیو کرنے کے دوران بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آکر لوگوں کی جانیں گئیں اور دیگر زخمی ہوئے۔
پولیس نے صورتحال دیکھ کر مجرم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ذرائع ابلاغ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو ہے لیکن اب امریکی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور صرف ایک شخص تھا جو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں