دنیا کی امیر ترین خواتین

لندن (ویب ڈیسک) معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں امیر ترین خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں مختلف ملکوں اور معروف بین الاقوامی کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے . میگزین کی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی لوریل کی چیئرمین فرانسواز بیٹنکورٹ مائیرز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 49.3 ارب ڈالر اور وہ دنیا کی 15ویں امیر ترین انسان ہیں، وہ اپنے خاندان سمیت اس کمپنی کی ایک تہائی مالکن ہیں .

65سالہ فرانسواز بیٹنکورٹ مائیرز کو ان کی جائیداد اپنی والدہ لیلیٰ این بیٹنکورٹ سے وصول ہوئی جو ستمبر 2017 میں 94سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں. فہرست میں دوسرا نام معروف امریکی کمپنی وال مارٹ کے بانی سیم والٹن کی بیٹی ایلس والٹن کا ہے جو 44.4 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی 17ویں امیر ترین انسان ہیں.تیسرے نمبر پر امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون کے بانی جیف بینروس کی سابقہ اہلیہ 48 سالہ مکینزی بیزوس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 35.6 ارب امریکی ڈالر ہے. امیر ترین خوتین میں چوتھا نام امریکی چاکلیٹ کمپنی مارز کی ایک تہائی کی مالکن 79 سالہ جیکلین مارز کا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 23.9 ارب امریکی ڈالر ہے.پانچویں امیر ترین خاتون چینی ریئل سٹیٹ کمپنی کنٹری گارڈن ہولڈنگز کے اکثریتی حصص کی مالکن 27 سالہ یان ھوان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 22.1 ارب ڈالر ہے، وہ چین کی سب سے امیر ترین خاتون ہیں.جرمنی کی سوزین کلیٹن کے اثاثوں کی مالیت 21 ارب امریکی ڈالر ہے.ساتویں امیر ترین خاتون ایپل کے بانی سٹیو جوبز کی بیوہ 55 سالہ لورین پاول جوبز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 18.6 ارب ڈالر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں