ایران نے ایٹم بم بنانے کا آغاز کر دیا؟

ایران نے ایٹم بم بنانے کا آغاز کر دیا؟ ایران نے سینٹری فیوجز بنانے کے عمل کو فعال کردیا، اقدام سے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ ہوگا، جدید سینٹری فیوجز کے استعمال سے ایران 20 فیصد سے زائد یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے سے اںحراف کیلئے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدے کے تحت جوہری تحقیق پر عائد پابندی سے دستبردار ہوتے ہوئے یورینیم افزودگی کیلئے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اب ایرانی صدر کے اعلان کے بعد ایرانی نیوکلیئر ایجنسی نے سینٹری فیوجز بنانے کے عمل کو فعال کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں