پارٹی چیلنج میں چھپکلی کھانے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

برسبین، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ڈیوڈ ڈویل نے پارٹی میں اپنی ہمت دکھانے کے لیے چھوٹی گھریلو چھپکلی ، گیکو، کو کھانے کا مظاہر ہ کیا لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ڈیوڈ کو 3 دسمبر 2018 کو برسبین کے میٹر ہوسپیٹل لایا گیا تھا۔ ان کے دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے تین دن پہلے ڈیوڈ کو ایک پارٹی میں چھپکلی کھاتے دیکھا تھا۔ڈیوڈ نے چھپکلی کھانے کی بات اپنی پارٹنر الیرا کو بھی نہیں بتائی تھی۔

اس لیے کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈیوڈ نے ایسا کیا کھا لیا، جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں موت سے لڑ رہے ہیں۔
ڈاکٹر تو ڈیوڈ کی بیماری کو کچھ اور سمجھے تھے لیکن وہ در حقیقت سالمونیلا سے متاثر تھے۔ سالمونیلا جرثومہ جس کے ذریعے سوء ہضم، انتڑیوں کی سوزش یا آلاتِ تناسل کی بیماریاں، انسان اور دوسرے گرم خون رکھنے والے جانوروں کو لگ جاتی ہیں اور کچھ کیسز میں مریض کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں