کشمیر بھارت کا ایک اور چندریان ہوگا جس کی قیمت کئی گنا زیادہ ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد: بھارت کے چاند مشن ’’چندریان2‘‘ کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا ایک اور چندریان ہوگا جس کی قیمت اس منصوبے سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

بھارت کے چاند پر اترنے کے دوسرے مشن کی ناکامی پر بھارتی اس حد تک مایوس ہوگئے ہیں کہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اس خلائی مشن کی ناکامی کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔ فواد چوہدری بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مشن کی ناکامی پر بھارتیوں کے ردعمل سے حیران ہوں جو مجھے اس مشن کی ناکامی کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔ بھائی ہم نے کہاتھا 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقوں پر؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں