پاکستانی اداکارہ ارمینا خان لندن میں یونیسیف کے دفتر پہنچ گئیں

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان لندن میں یونیسیف کے دفتر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے آگاہ کیا کہ لندن میں یونیسیف کے دفتر میں خط جمع کروا دیا گیا ہے۔ ہم جلد ہی انسٹا گرام پر لائیو بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ گھنٹے قبل ہی یونیسیف کے دفتر میں خط جمع کروایا ہے۔میڈیا پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ یو این اور یونیسیف دو مختلف برانچز ہیں۔ تاحال یونیسیف کا اپنا آفیشل بیان آنا باقی ہے۔ انسٹا گرام پوسٹ میں ارمینا خان نے اپنے منگیتر کے ہمراہ یونیسیف کے باہر کھڑے ہونے کی تصاویر بھی شئیر کیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جب بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یونیسیف میں امن کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کے حق میں ٹویٹ کر کے جو منافقت دکھائی تھی اس پرپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلا خط لکھ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں