میں سرکاری عہدہ رکھنے والوں سے تحائف وصول نہیں کرتا

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب سے آم بھجوانے کی پیشکش پر صحافی کا جواب ، دیگر صحافیوں کی بھی حکومت پر تنقید

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے بتایا کہ مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے لاہور اور اسلام آباد کے دفاتر سے آم بھیجنے کے لیے فون کالز موصول ہوئیں۔ میں نے ان سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تک میرا سلام پہنچائیں۔ ارشد شریف نے بتایا کہ میں نے فون کالز کرنے والے ملازمین کو بتایا کہ میں سرکاری عہدہ رکھنے والے کسی شخص سے کوئی تحفہ وصول نہیں کرتا۔
میں نے ان سے درخواست کی کہ یہی آم کسی بے سہارا یا بے گھر افراد کو بھجوا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں