مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے،پرتاب سنگھ

بھارت سے خالصتان بھی لیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی لے کردم لیں گے۔ ڈاکٹرسردار پرتاب سنگھ کا یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب

سکھ برادری کے نمائندہ ڈاکٹر سردار پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے، بھارت سے خالصتان بھی لیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی لے کردم لیں گے۔ ڈاکٹرسردار پرتاب سنگھ نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔
ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس وقت مودی اقتدارکے نشے میں ہے۔ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سکھ برادری مرتے دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہمارے لیے سب سے پہلے انسانیت ہے۔ پرتاب سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پا رہے۔

سکھ برادری کشمیریوں آپ کیساتھ کھڑی ہے اور مرتے دم تک کھڑی رہے گی۔

اس وقت مودی اقتدار کے نشے میں ہے۔ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔ مودی اقتدارکے نشے سے اترو، آج نہیں تو کل تمہاری حکومت ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی آپ سے لے کررہیں گے۔ انشاءاللہ پاکستان کا جھنڈا بھی گاڑھیں گے اور خالصتان کا جھنڈا بھی لگائیں گے۔ اس موقع پر امریکی شہری نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزرا تھا۔
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ بھارتی فوج شہری آبادی پرفائرنگ کرتی تھی۔ امریکی شہری نے کہا کہ پاک فوج بھارتی مورچوں کونشانہ بناتی تھی۔ امریکی شہری نے کہا کہ میں امن سے محبت کرنے والوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔ عیسائیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی کا انعقاد اس بات کوثبوت ہے کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ کشمیری بھائی بہنوں کوپیغام دیتے ہیں۔ مشکل وقت میں پورا پاکستان آپ کیساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں