چودھری شوگر ملز کیس: مریم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(جے ایم ڈی) چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے دوران تفتیش متعدد سوالات کئے کسی کا جواب نہ ملا، ان سے پوچھا گیا کہ پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں کیوں آئے ؟ مریم نواز نے جواب دینے کے بجائے کہ دیا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، انہوں نے چوہدری شوگر ملز کے شیئر منتقل ہونے کے بارے کچھ نہیں بتایا۔

ادھر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین آفتاب محمود، قاسم قیوم اور فضل داد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، احتساب عدالت نے انہیں 3 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں