پاکستانی شائقین کے لیے بڑی عید پر 4 فلموں کا تحفہ

کراچی: رواں سال عید قرباں کے پُرمسرت موقع پر بڑے بجٹ اور خوبصورت کاسٹ پرمشتمل 4 فلموں کا میلہ سجے گا جن میں پاکستانی حسیناؤں ماہرہ خان، مایا علی اور حریم فاروق میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

اس عید قرباں اداکارہ ماہرہ خان، حریم فاروق، مایا علی، شہریار منور، بلال اشرف، علی رحمان اورسمیع خان جیسی خوبصورت کاسٹ سے سجی 4 فلمیں’’پرے ہٹ لو‘‘،’’ہیر مان جا’’،’’سپر اسٹار‘‘ اور’’کاف کنگنا‘‘ ریلیز ہورہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ماہرہ خان کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ اس عید پر ریلیز ہورہی ہے وہیں وہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ لہٰذا قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ماہرہ خان عید قربان پر ہونے والا میلہ دو فلموں کے ساتھ دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں لوٹ لیں گی، تاہم یہ تو فلموں کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون سی اداکارہ نے بازی مارلی۔
پرے ہٹ لو
ہدایت کار عاصم رضا کی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار شہریار منور اورمایا علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، تاہم فلم میں ماہرہ خان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ٹریلر میں موجود ماہرہ خان کی اداؤں اورخوبصورت رقص نے شائقین کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی دیوانہ بنادیا ہے اور شائقین بے چینی سے فلم کا انتظار کررہے ہیں۔ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی منظر نگاری، موسیقی، خوبصورت لوکیشن سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلمسازوں نے بجٹ پر بالکل سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ فلم میں ڈراما، رومینس، ٹریجڈی، رقص اور خوبصورت موسیقی کا تڑکہ بھی لگایا گیا ہے جس کی بدولت ’’پرے ہٹ لو‘‘ ایک مکمل کمرشل مصالحہ فلم بن گئی ہے جو شائقین کو یقیناً سینما تک کھینچ لانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں