اوسلو:پاکستان یونین ناروے کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل

اوسلو(خصوصی رپورٹ)پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تنازعہ کشمیرکے حوالے سے جمعہ کو شام چاربجے بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے بھارت میں شامل کرنے کے مودی حکومت کے غیرقانونی اور غاصبانہ اقدام کے خلاف کیا جارہا ہے۔ مظاہرے کا اہتمام نارویجن کشمیری رہنماء سردار علی شاہنواز خان اور چوہدری مختار احمد کی قیادت میں نارویجن کشمیری کمیونٹی کررہی ہے۔
چیئرمین پاکستان یونین ناروے نے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقات بشمول مختلف مکاتب فکر سے استدعا کی ہے کہ اس مظاہرے میں اپنی مکمل شمولیت کو یقینی بناکر اس احتجاج کو کامیاب بنائیں۔
انھوں نے کہاکہ ہمارا مقصد دنیا تک اپنی آواز پہنچانا ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کی داد رسی ہوسکے اور تنازعہ کشمیر کی حقیقت پورے عالم کے سامنے عیاں ہو۔ بھارت ستر سالوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور اب اس نے اس قبضے کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔
نارویجن پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ایسا کرتےرہیں گے۔ ویسے بھی یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ مظلوم جہاں پر بھی ہم اس کا ساتھ دیں اور ظالم کی مخالفت کریں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر کشمیریوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہارکریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ناروے میں مقیم سب پاکستانی سے ہماری درخواست ہے کہ وہ اس احتجاج کے لیے اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکالیں اور اپنے جداگانہ نظریات کو بالاطاق رکھ کر اس مظاہرے میں شریک ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہماری کمیونٹی کے ہرفرد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مظاہرے کے بارے میں اپنے دیگر دوستوں اور عزیزوں کو بتائیں تاکہ اس احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں