گجرات :یوم آزادی پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مختلف پروگرامز کا آغاز

گجرات(صابر علی صابر )یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مختلف پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے، طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلوں، کوئز پروگرام اور مباحثوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن افضل شاہد کی زیر نگرانی یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ روز مرکز کنجاہ زنانہ میں تقریری مقابلہ، مرکز نوناوالی میں کوئز مقابلہ، مرکز ون مردانہ سرائے عالمگیر میں مباحثہ و تقریری مقابلہ، مرکز ڈنگہ ٹو میں تقریری مقابلہ،،مرکز ٹو ٹانڈہ میں بھی تقریب کا انعقاد ہوا۔ سی ای او ایجوکیشن افضل شاہد نے بتایا کہ ان تقریبات کا مقصد طلبہ و طالبات کو قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد اورآزادی کیلئے اپنے اسلاف کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں