موضع پیجوکی میں ہومیو پیتھک سٹور کو سیل کر دیا گیا

گجرات(صابرعلی صابر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے موضع پیجوکی میں اچانک چیکنگ کے دوران ایلو پیتھک ادویات فروخت کرنے اور مریضوں کو انجکشن لگانے پر عثمان ہومیو پیتھک سٹور کو سیل کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں، ایلو پیتھک ادویات برآمد کر لی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر عطائیت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایچ او نے بڑی بلڈنگ میں قائم مذکورہ عثمان ہو میو پیتھک سٹور کو چیک کیا جہاں غیر قانونی طریقے سے ایلو پیتھک ادویات بھی فروخت کی جارہی تھیں۔ دوران چیکنگ ہسپتال کی بیسمنٹ سے بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں بھی برآمد کی گئیں۔ ڈی ایچ او نے سٹور کو سیل کرکے کیس پنجاب ہیلتھ کمشن کو بھجوادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں