عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں جدید آٹو میٹک کیمسٹری اینالائزر مشین کی فراہمی

گجرات(صابر علی صابر)ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹرعابد محمود غوری نے کہا ہے کہ انجمن بہبودی مریضاں کے تعاون سے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں جدید آٹو میٹک کیمسٹری اینالائزر مشین فراہم کر دی گئی ہے، اس مشین کی فراہمی سے ہسپتال کی مرکزی لیب میں مختلف ٹیسٹوں کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید کیمسٹری اینالائزر مشین سے بیک وقت 50سیمپلز کے ٹیسٹ جبکہ ایک گھنٹے میں 180ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مرکزی لیب میں جدید مشین کی فراہمی سے افرادی قوت کی کمی کیوجہ سے درپیش مسائل پر بھی بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں