حکومت نے پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا کردیا

اسلام آباد(جے ایم ڈی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں