ماضی کی لوٹ مار کے باعث خزانہ خالی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (جے ایم ڈی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق دور میں پاکستان کو بے رحمی سے لوٹا گیا، ماضی میں ہونے والی لوٹ مار کی وجہ سے خزانہ خالی ہے۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی کمی ہے، ہم ان لوگوں کو گھر لینے کا موقع دیں گے جن کے پاس گھر بنانے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکم کے تحت تنخواہ دار طبقے کیلئے خاص طور پر گھر بنانا آسان ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے مچھروں سے شروع کریں گے، اس سکیم کی تعمیر میں پاکستانی مزدور کام کریں گے جبکہ ہاؤسنگ میٹریل بھی ملک کا ہی استعمال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کے لیے 0.2 فیصد قرضے دیے جاتے ہیں۔ ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے اس کی وجہ گزشتہ حکومتوں کی لوٹ مار ہے۔ سابق دور میں پاکستان کو بے رحمی سے لوٹا گیا۔ ماضی کی لوٹ مار کے باعث خزانہ خالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں