عمران خان، ملالہ دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں شامل

لندن(جے ایم ڈی) وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔برطانوی گلوبل پبلی کیشن ’’یوگوو‘‘ نے حال ہی میں ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا،اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔فہرست میں مردوں میں پہلے نمبر پر بل گیٹس، دوسرے پر باراک اوباما، تیسرے پر چینی اداکار جیکی چین، چوتھے پر چینی صدر شی جن پنگ اورپانچویں نمبر پر چینی بزنس مین جیک ما شامل ہیں۔فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بارہویں پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ وزیر اعظم عمران خان کا فہرست میں 17 واں نمبر ہے۔یوگوو کی جانب سے جاری کردہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست کے مطابق مشیل اوباما پہلے اورملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں