ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم کا جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ سمیت مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

گجرات(صابر علی صابر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول اور چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اشفاق کے ہمراہ جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ سمیت مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، شاہراہوں پر گرین بیلٹس پر پودوں کی کانٹ چھانٹ اور صفائی، سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ کلین ایند گرین پنجاب مہم کے تحت چودہ کلو میٹر طویل جی ٹی روڈ او ر دیگر مرکزی شاہراہوں کی میڈین اور گرین بیلٹس کی صفائی، پود وں کی کانٹ چھانٹ کیساتھ مناسب دیکھ بھال اور باقاعدگی سے پودوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ سروس موڑ، پرنس چوک،شاہ حسین اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر ہدایت کی کہ مون سون کے آغاز سے قبل تمام سیوریج نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ بارشوں کے پانی کا بروقت نکاس ممکن بنایا جا سکے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ڈی سلٹنگ کیلئے انسانی وسائل کیساتھ ہلکی اور بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں