نواں لوک میں فائرنگ ،سابق ایم پی اے میاں طارق اور گن مین زخمی

گجرات (نمائندہ خصوصی )رنیاں برادران اور میاں طارق محمود گروپ کے درمیان فائرنگ ، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نواحی گاوں نواں لوک میں رنیاں برادران اور سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں میاں طارق محمود کا گن مین شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او سرفراز احمد سیکھو کی قیادت پر موقع پر پہنچ گئی ہے ۔سابق ایم پی اے میاں طارق محمود نواں لوک میں سروس اسٹیشن کا افتتاح کرنے آئے تو دونوں گروپوں میں فائرنگ ہو گئی ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں