یورپ جانے کا خواب موت کا سبب بن گیا،10 پاکستانی جاں بحق

ترکی(نیٹ نیوز )ترکی سے یونان جاتے ہوئے بارڈرکے قریب ترک سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے کوچ الٹ گئی۔گولیاں لگنے سے 10 پاکستانی جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ترکی سے یونان جانے کیلیے دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ کوچ میں سوار ہو کر جا رہاتھا، بارڈر کراس کرنے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے آتے ہی کوچ کا ڈرائیور خوفزدہ ہو گیا۔فورسز کے نے کوچ روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے کوچ کو بھگا دیا جس پر فورسز نے فائرنگ شروع کر دی، کو چ کا ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا، اس دوران تارکین وطن کی بغیر ڈرائیور کوچ ایک عمارت سے جا ٹکرائی، فائرنگ اور کوچ کے ٹکرا نے سے 10 پاکستانی جاں بحق جبکہ 25 دیگر تارکین وطن زخمی ہوئے جنہیں بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں