شادی کے 15منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق

قاہرہ(ویب ڈیسک)اسلامی ملک مصرمیں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں دلہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کےمحض 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔یہ واقعہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں پیش آیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کو دیکھنے کیلئے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہا کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق

ہے۔اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔دریں اثنا دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی۔استغاثہ نے رقاصہ سوما کو 4 دن تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مفرور دولہا کا بیان لینے کے لیے اس کو پکڑ کر لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں