پاکپتن میں پہلی خاتون پولیس ایس ایچ او تعینات

پاکپتن (جے ایم ڈی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے پاکپتن پولیس میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پہلی خاتون پولیس آفیسر SI کلثوم فاطمہ کو ایس ایچ او ماڈل تھانہ ڈلوریام تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی سے قبل وہ تھانہ صدر پاکپتن تعینات تھیں۔ ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس میں خواتین پولیس آفیسر ز کی قابلیت اور اہلیت کسی سے کم نہیں ہے۔ تھانہ ڈلوریام کا شمار ماڈل پولیس اسٹیشنز میں ہوتا ہے۔ اور خاتون پولیس آفیسر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی سے لوگوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خاتون پولیس آفیسر کی تعیناتی سے دیگر خواتین پولیس آفیسرز کو آگے بڑھنے کے مزید مواقعے میسر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں