کھانا کھانے اور سیر کرنے کے ہفتے میں ساڑھے7 لاکھ روپے کی نوکری

نیویارک(جے ایم ڈی) امریکہ میں ایک ایسی پرکشش نوکری کے لیے آدمی درکار ہے جس میں امیدوار کو صرف کھانا کھانا ہو گا اور پورے امریکہ کی سیر کرنی ہو گی۔ سی این این کے مطابق اس نوکری کے لیے اشتہار رینلڈز ریپ (Reynolds Wrap) نامی کمپنی نے دیا ہے، جو شخص اس ملازمت کے لیے منتخب ہو گا اسے ہفتے کا 5ہزار ڈالر (تقریباً7لاکھ 85ہزار روپے)معاوضہ دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں: اقوام متحدہ نے محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا، شہزادے کے خلاف بڑا مطالبہ بھی کردیا
اس نوکری کا اصل مقصد یہ ہے کہ اس شخص کو پورے امریکہ میں گھوم پھر کر مختلف جگہوں سے باربی کیو ربز (Ribs)کھانی ہوں گی اورکمپنی کو بتانا ہو گا کہ کس جگہ کی ربز سب سے زیادہ مزیدار تھیں۔نوکری کے لیے منتخب ہونے والے شخص کو اگست کے پہلے دو ہفتے پورے امریکہ میں گھوم کر بہترین باربی کیو کھانا تلاش کرنا ہوگا۔ اسے ہر جگہ سے کھانے کی تصاویر اور اسے پکانے کا طریقہ بھی کمپنی کو بتانا ہو گا جسے وہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرے گی اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر دکھائے گی۔ اس نوکری کے لیے درخواستیں 19جون تک کمپنی کی ویب سائٹ reynoldskitchens.comپر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں