ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ہسپتالوں کے سربراہان کا اجلاس

گجرات(صابر علی صابر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے یکم اپریل سے 31مئی تک ہیلتھ کونسلز کے ذریعے 83لاکھ28ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں، ہسپتالوں کے سربراہان ہیلتھ کونسلز ممبران کی مشاورت سے دستیاب فنڈز کا بہتر استعمال یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہسپتالوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او فیصل سلطان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات کے تین ٹی ایچ کیو، دو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز، بی ایچ یوز میں 110ہیلتھ کونسلز قائم ہیں جن کا بنیادی مقصد ممبران کی مشاورت سے ان اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز، ٹی ایچ کیو لیول اور ٹراما سنٹر میں دو ماہ کے دوران ہیلتھ کونسلز کے ذریعے مجموعی طور پر 24لاکھ روپے سے زائد اخراجات کئے گئے، سول ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور گائنی ہسپتالوں میں 18لاکھ62ہزار روپے، 24/7بنیاد ی مراکز صحت میں 13لاکھ،2ہزار روپے، بی ایچ یوز میں 27لاکھ 54ہزار روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ہیلتھ کونسلز کے لئے مزید بجٹ کی درخواست کی گئی ہے، تاہم ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس دستیاب بجٹ کو حکومتی قواعد و ضوابط اور پالیسی کے مطابق شفاف طریقے سے استعمال یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں