کھاد ڈیلرز کی اچانک چیکنگ ، نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیے

گجرات(صابر علی صابر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود نے مختلف علاقوں میں کھاد ڈیلرز کی اچانک چیکنگ کے دوران نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے ڈی زراعت توسیع گجرات نے ساروکی، منگوال غربی سمیت مختلف علاقوں میں متعدد کھاد ڈیلرز کی چیکنگ کے دوران قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضع کیا کہ نمونہ جات کے لیبارٹری رزلٹ کے دوران کسی بھی قسم کے نقائض کی صورت میں قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں