چاررکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

گجرات(پ ر )ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری،کھاریاں کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پرڈکیتاں کرنے والا 4چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ اسلحہ سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔SHO تھانہ صدر کھاریاں SIسرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھاریاں میں اسلحہ کے زور پر دیہاتیوں سے مال مویشی چھیننے والے چار رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اصغر علی ولد مختار شاہ سکنہ کوٹ قطب دین 2۔عثمان ولد محمد صادق سکنہ کوٹ قطب دین 3۔غفور حسین ولد ذاکر حسین سکنہ ضلع فیصل آباد 4۔حسن ظہیر ولد محمد علی سکنہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ3لاکھ75ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفیسرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں