پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،ملزم گرفتار

گجرات( پ ر) پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں بر آمد.ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، SHOتھانہ سٹی جلالپور جٹاں SIعدنان تارڈنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے پتنگ فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم ذیشان ولد ہارو ن رشیدسکنہ سادھوکی کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں،اور پھرکیاں معہ ڈوریں برآمد کرکے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ تفریخ کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجاز ت ہر گز نہ دی جائے گی۔ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں