ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال، دو رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈینٹل یونٹس کیلئے سپلائی آرڈر جاری

گجرات(صابرعلی صابر )ایک ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال، دو رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈینٹل یونٹس کی فراہمی کیلئے سپلائی آرڈر جاری کر دیے گئے، آر ایچ سی شادیوال میں دیگر طبی آلات کے علاوہ ہیوی ڈیوٹی جنریٹر بھی آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کر دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ڈینٹل یونٹس کی فراہمی کیلئے جن ہسپتالوں کا انتخاب کیا گے اہے ان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال/ ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ، آر ایچ سی شادیوال، آر ایچ سی ملکہ شامل ہیں، لاکھوں روپے مالیتی ان ڈینٹل یونٹس کی فراہمی سے ان علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گانیز اس منصوبہ سے دیگر بڑے ہسپتالوں پر سے مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایچ سی شادیوال کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی سپلائی کیلئے جنریٹر بھی خریدا جارہا ہے جبکہ یہاں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے مشین بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ کمپنیوں کیطرف سے سپلائی ملتے ہی ڈینٹل یونٹس اور طبی آلات کی تنصیب کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں