ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق،20افراد شدید زخمی

گجرات(جی پی آئی) ٹریفک کے مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت چار افراد جان بحق ،خواتین اور بچوں سمیت20افراد شدید زخمی۔اگوکی کارہائشی 20سالہ جہانزیب اپنے دوست 21سالہ عبد الرحمن سکنہ روہیلہ کے ہمرا ہ گجرات جا رہا تھا کہ قینچی موڑ دریائے چناب کے قریب بس سے ٹکراگئے جسکے نتیجہ دونوں موقع پر ہلاک جبکہ بس الٹنے سے خواتین سمیت 9افراد شدیدزخمی جنہیں ریسکیوٹیم نے طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔نظام آباد کارہائشی فیصل موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ ارم ،تین سالہ بیٹی حلیمہ سعدیہ اوردو سالہ احسن کے ساتھ گجرات جارہے تھے کہ سامنے سے آ نے والی کار نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں دوسالہ احسن موقع پر جان کی بازی ہار گیا حلیمہ ،بیوی ارم اور فیصؒ بھی شدید زخمی ہوگئے۔محلہ لکڑ منڈی کا رہائشی 40سالہ شاکر بیوی 35سالہ ثمینہ اوربچوں9سالہ احمد علی اور 5سالہ علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گجرات جارہے تھے کہ چنگ چی نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ وہ چاروں زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی علاج کے لئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ جناح کالونی کی رہائشی بہنیں غزالہ ،عنایا دختر ماجد کو موٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جسکے باعث وہ شدیدزخمی ہوگئیں جنہیں طبی امدادکے لئے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ٹھٹھی ارائیاں کا رہائشی چالیس سالہ محمداختر موٹر سائیکل پر مزدوری کے لئے جارہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملاایک اور ھادثہ میں چیمہ کالونی وزیرآباد کارہائشی قاسم اپنے دوست ضیغم کے ہمرا ہ ہیڈخانکی جاتے ہوئے سامنے سے آنےوالی موٹر سایکل سے ٹکرا گئے جسکے باعث پٹرول ٹینک پھٹ گیا حماد اور جیغم جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے جنہیں گوجرانوالہ ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں