ٹنڈو محمد خان میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

حیدر آباد(جے ایم ڈی) سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں سفاک ملزمان نے بارہ سالہ بچی کو شراب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی سے زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک ملزم جگنو شیخ ریٹائرڈ پولیس آفیسر کا بیٹا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام سرور جمالی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان میر ذوالفقار علی تالپر سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچی کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زیادتی سے متعلق حتمی پتہ چل سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں